مرے اے شہر Ù…Ø+بت

تیرے چہرے Ú©ÛŒ شفق صبØ+ØŒ صبا چومتی تھی

تیری راتوں سی سیہ زلف، گھٹا چومتی تھی

تیری سانسوں سے چرائی تھی گلابوں نے مہک

تھی ستاروں سے سوا تیری اِن آنکھوں کی چمک

مرے اے شہر Ù…Ø+بت، کبھی آباد تھا تُو


تُونے اک زود فراموش کو اپنا جانا

سچ سمجھ بیٹھے تھے سپنے کو نہ سپنا جانا

اب تو کچھ بھی نہیں باقی

نہ وہ میں ہوں نہ وہ تُو

مرے اے شہر Ù…Ø+بت، کبھی آباد تھا تُو !!Û”Û”Û”Û”Û”